ریٹائرمنٹ کے بعد اضافی سکیورٹی ،سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے خلاف درخواست دائر

Feb 14, 2022 | 19:58:PM
سپریم کورٹ, سابق ,چیف جسٹس, گلزار احمد 
کیپشن: سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس گلزار احمد  (فائل فوٹو)  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق چیف جسٹس گلزار احمد کا ریٹائرمنٹ کے بعد اضافی سکیورٹی حاصل کرنے کے خلاف درخواست دائر ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ درخواست پر کل سماعت کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس گلزار احمد نے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی فول پروف سکیورٹی دینے کیلئے خط لکھا،سابق چیف جسٹس گلزار احمد نے فول پروف سکیورٹی کو وسیع تر قومی مفاد کہا جو کہ غلط ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس کا فول پروف سکیورٹی کا تقاضا بدنیتی، قومی خزانے پر بوجھ اور ذاتی مفاد پر مبنی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے خط کو غیر قانونی، غیر آئینی اور قانون سے ماروا قرار دے اورعدالت  فریقین کو تمام مرعات واپس لینے اور قانون کے مطابق کارروائی کرنے کے احکامات جاری کرے۔ درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وصول ہونے والی رقم کا 20 فیصد درخواست گزار کو فراہم کرنے کے احکامات جاری کرے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی جانیوالی درخواست میں  سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس گلزار احمد، وزارت قانون، وزارت داخلہ، رجسٹرار سپریم کورٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے54 چینی ایپس پر پابندی کیوں عائد کردی۔۔ کس چیز کا خطرہ۔۔؟