اسلامی ملکوں کا اجلاس۔۔پاکستان نے طالبان حکومت کو شرکت کی دعوت دیدی

Dec 14, 2021 | 19:18:PM
پاکستان، افغانستان ، اجلاس ، دعوت
کیپشن: پاکستان کی افغانستان کو اسلامی ملکوں کے اجلاس میں شرکت کی دعوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے اسلامی ملکوں کے منعقد ہونے والے اجلاس میں افغانستان کی طالبان حکومت کو شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔

ایرنی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے اسٹریٹیجک ریسرج سینٹر کے سربراہ ولی اللہ شاہین نے تاکید کی ہے کہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اس اجلاس کے ایجنڈے میں افغانستان کے معاشی حالات، مالی نظام، بینکنگ سسٹم اور دنیا کے دیگر ملکوں کے ساتھ طالبان حکومت کے تعلقات جیسے مسائل شامل ہیں۔اسلام آباد میں اسلامی ملکوں کا یہ اجلاس 19 دسمبر کو منعقد ہو رہا ہے۔پاکستانی ذرائع‏ ابلاغ نے اس اجلاس میں امریکہ، روس، برطانیہ، یورپی یونین اور انسان دوستانہ تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت کی تصدیق کی ہے۔

ویب رپورٹ کے مطابق افغانستان میں جب سے طالبان اقتدار میں آئے ہیں اس وقت سے ہی وہ عالمی سطح پر اپنے اقتدار کا قانونی جواز حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ اقوام متحدہ نے ابھی کچھ عرصے قبل اعلان کیا ہےکہ وہ افغانستان کے نمائندے کی حیثیت سے طالبان کے نما‏ئندے کو تسلیم نہیں کریگا۔