ترک اسرائیل تعلقات دو سال بعد بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ترکی اور اسرائیل کے درمیان 2 سال قبل سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے تاہم اب ایک بار پھر یہ تعلقات بحال ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترکی نے غزہ میں فلسطینیوں پر حملوں کے ردعمل میں 2018 میں اسرائیل سے اپنا سفارتکار واپس بلا لیا تھاتاہم اب ترکی نے دو سال کے وقفے کے بعد اسرائیل کیلئے اپنا سفیر نامزد کر دیا اور صدر طیب اردوان نے 40 سالہ افق اولوتاس کو اسرائیل میں سفیر مقرر کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کا یہ فیصلہ نو منتخب امریکی انتظامیہ سے تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔تاہم اسرائیل نے اب تک جواب میں ترکی سفیر واپس بھیجنے کا اعلان نہیں کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران اب تک 4 عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں جن میں متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش شامل ہیں۔