پنجاب میں دھند چھاگئی،حادثات کا خطرہ،موٹروے بند

Dec 14, 2020 | 09:55:AM
پنجاب میں دھند چھاگئی،حادثات کا خطرہ،موٹروے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب بھر میں مسلسل دوسرے روز بھی دھند چھاگئی،حدنگاہ انتہائی کم ہونے سے حادثات کا خطرہ بڑھ گیا۔ موٹروے ایم 5 روہڑی سے رحیم یار خان اور موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک بند کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں مسلسل دوسرے روز دھند نے ڈیرے ڈالے رکھے،لاہور سمیت مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر سے 100 میٹر تک رہ گئی۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ دھدن کے باعث ایم فائیو موٹر وے ملتان سے سکھر، موٹر وے ایم تھری فیض پور سے عبدالحکیم، اور ملتان سے خانیوال موٹروے بھی بند کردیا گیا ہے۔موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں پر حد نگاہ صفر سے سو میٹر ہے جبکہ ملتان، ساہیوال، ہڑپہ، چچہ وطنی، میاں چنوں اور خانیوال میں بھی دھند ہے۔ترجمان نے بتایا کہ لودھراں،بہاولپور،خانپور،شاہ کوٹ میں بھی دھند ہے جبکہ احمد پور شرقیہ، ٹرنڈہ محمد پناہ، رحیم یارخان، صادق آباد میں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی شاہراؤں پر حد نگاہ کم ہے۔ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کہ تیز رفتاری سے نہ کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے  اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں۔