20 اپریل کوعید کا چاند نظر آنے کا امکان ؟ اہم پیشگوئی سامنے آگئی

Apr 14, 2023 | 20:14:PM
20 اپریل کوعید کا چاند نظر آنے کا امکان ؟ اہم پیشگوئی سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان میں 20 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہناہے کہ 20 اپریل کو مکمل سورج گرہن ہوگا، سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان اور بھارت میں نہیں کیا جاسکے گا، سورج گرہن کا آغاز صبح 6 بج کر 34 منٹ پر ہوگا اور اختتام دن 12کے قریب ہوگا۔

ڈاکٹر جاوید اقبال کا مزید کہنا ہے کہ سورج گرہن کے دوران 9 بج کر 15 منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگی، 20 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت چاندکی عمر 9 گھنٹے 45 منٹ ہوگی۔

 ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق 20 اپریل کو چاند کی عمر نظر آنے کے لیے بہت کم ہے، اس لیے عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔