ایپل نے آئی فون 15 لانچ کردیا

Sep 13, 2023 | 18:36:PM
ایپل نے آئی فون 15 لانچ کردیا
کیپشن: ایپل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایپل نے آئی فون 15 اور آئی فون 15پلس متعارف کرادیا۔نئی سیریز میں نئے رنگوں کے علاوہ سائز اور شکل میں بھی کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ایپل کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی سیریز میں 4 نئے ماڈلز میں 5 نئے فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔آئی فون 15 میں چارجنگ پورٹ کی تبدیلی کی گئی ہے،یہ تبدیلی ڈیٹا کی منتقلی میں زیادہ مؤثر ثابت ہو گی، نئے آئی فون میں چارجنگ پورٹ یو ایس بی سی ٹائپ انسٹال کی گئی ہے۔

آئی فون 15 کا کیمرہ 48 میگاپکسل کا ہو گا جس میں پریسکوپک لینز کا استعمال کیا گیا ہے، جو بہتر آپٹیکل زوم فراہم کرتا ہے اور اس سے فون کی موٹائی پر بھی کوئی اثر نہیں پڑے گا۔اس کے ساتھ ہی کیمرہ سیٹ اپ میں پیری اسکوپ فوٹو کیمرہ بھی شامل کیا گیا ہے جس کے بعد آپٹیکل زوم میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

اس سیریز کو ایپل کے چیف ایگزیکیٹیو ٹم کروک کی جانب سے گزشتہ روز متعارف کرایا گیا تھا، آئی فون 15 کی نئی سیریزآئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس پر مشتمل ہے۔