عمران خان کا ’’ایکسٹینشن فارمولا‘‘سوشل میڈیا پر وائرل ،دلچسپ تبصرے

Sep 13, 2022 | 14:47:PM
پاکستان, لاہور, عمران خان, انٹر ویو, اہم خبر, 24 نیوز, اردو
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سابق وزیر اعظم عمران خان کی تجویز پر دلچسپ ردعمل سامنے آنے لگا ۔

نجی ٹی  وی کو ایک انٹرویو میں آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ دنیا میں وہ قوم اوپر جاتی ہے جس میں میرٹ ہو، میں نے کہا کہ آرمی چیف کا عہدہ اہم ہے میرٹ پر ہونا چاہیے، میں نےکہا نہ آصف زرداری اور نہ نوازشریف اس میرٹ کیلئے کوالیفائیڈ ہیں۔

اس موقع پر عمران خان سے سوال کیا گیا کہ ایکسٹینشن دے دی جائے ؟ جب تک الیکشن نہیں ہوتے؟ تو اس پر انہوں نے جواب میں کہا کہ میں نے ابھی اس پر تفصیل میں نہیں سوچا۔ان کا کہنا تھاکہ نئے آرمی چیف کا معاملہ نئی حکومت آنے تک مؤخر کردینا چاہیے، نئی حکومت نئے آرمی چیف کا انتخاب کرے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین کی تجویز پر ردعمل میں ٹوئٹر پر دلچسپ ٹرینڈ چل رہے ہیں ،سینئر صحافی سید طلعت حسین نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ عمران خان کے “ایکسٹینشن فارمولا” پر کوئ سنجیدگی سے توجہ دے نہیں رہا۔ کہتے ہیں کہ یہ خوامخواہ خود کو ایک تصوراتی منصب پر فائز کر کے اول فول باتوں سے توجہ اور اہمیت حاصل کرنے والی ایک جھک ہے۔

 عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  آصف زرداری تیس سال سے پیسے چوری کررہا ہے، ان کی ترجیح میرٹ نہیں اپنا پیسہ بچانا ہے، یہ میری حکومت گراکر اوپر بیٹھے ہیں یہ پاکستان کیلئے نہیں تھا، ہماری 155 اور ن لیگ کی 85 نشستیں ہیں ان کی کوالیفیکیشن کیسے ہے؟  فری اینڈفیئرالیکشن کرائیں اگریہ جیت جاتے ہیں تو پھر اپناآرمی چیف اپائنٹ کریں۔

گل بخاری نامی صارف نے قومی اخبار میں چھپنے والے کارٹون کی تصویر ٹوئیٹ کی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل عمران خان اپنے  بیانات اورتقاریر میں نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے کہتے رہے ہیں کہ عام انتخابات کی صورت میں جو بھی نئی حکومت بنے گی صرف اسے ہی نئے آرمی چیف کے تعیناتی کا اختیار ہونا چاہئے۔