ایم ایل ون کی تکمیل تک ریلوے نہیں چل سکتا:خواجہ سعد رفیق

Sep 13, 2022 | 13:21:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ یہ وقت سیلاب متاثرین کی مدد کرنےکاہے،عمران خان کہتا ہے میں نےانویسٹی گیشن جوائن نہیں کرنی،ریاست کا سب سے ایک جیسا رویہ ہونا چاہیے۔


وفاقی وزیرریلوےخواجہ سعدرفیق  نے  میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ نہیں ہوسکتاپیپلزپارٹی،ن لیگ اور قوم پرستوں سے رویہ کچھ اور ہو ۔ایم ایل ون کی تکمیل تک ریلوے نہیں چل سکتا ، خواجہ سعدرفیق نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا خطرناک سیلاب ہے جس کے اثرات 10 سال تک محسوس کیے جائیں گے ۔  وفاقی وزیرریلوےخواجہ سعدرفیق  نے کہا کہ 18 ملین پر ہمیں ریلوے ملا تھا اور جب ہم حکومت سے گئے تو 54 ملین پر چھوڑ کر گئے تھے ، مگر پی ٹی آئی کی حکومت نے پورا ریلوے تباہ کردیا ۔ 

خواجہ سعدرفیق  نے کانفرنس میں کہا کہ ہماری کوشش ہوگی اب کہ جلد سے جلد ایم ایل 1 میں کام شروع ہو جائے ۔ 
 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: