جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ ۔۔ پیشہ ورانہ تیاریوں پر بریفنگ

Sep 13, 2021 | 23:49:PM
 جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ ۔۔ پیشہ ورانہ تیاریوں پر بریفنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ ، پیشہ ورانہ تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کورہیڈ  کوارٹرز کراچی کے دورے کے دوران آرمی چیف کو کور کی پیشہ ورانہ تیاریوں ،تربیتی مراحل اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا عمران کے سیاسی تدبرپر ان کی شاگردی اور مریدی اختیار کرے۔عارف علوی

جنرل قمر جاوید باجوہ کو پلان کے تحت کراچی میں ترقیاتی منصوبے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر آرمی چیف نے خطے میں ہائبر ڈ خطرات سے موثر طور پر نمٹنے پر زور دیا ۔ان کا کہناتھاکہ خطے کی تازہ صورتحال کی پیش نظر قومی رد عمل اپنانے کی ضرورت ہے ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے سول انتظامیہ کو مدد دینے پر کراچی کور کو سراہا جبکہ آرمی چیف نے کے ٹی پی کے اہم منصوبوں پر بروقت اور مؤثرکارروائی یقینی بنانے کی تعریف کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زندگی ٹرسٹ کے خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز اسکول کراچی کا بھی دورہ کیااور بہترین سہولتوں اور اعلیٰ تعلیمی معیار پر سکول انتظامیہ کو سراہا۔

دریں اثناآرمی چیف نے پاک فوج، سندھ رینجرز، پولیس، اے این ایف اور خفیہ اداروں سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا کے خاندانوں سے بھی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ آرمی چیف شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کچھ دیر رہے اور ان کا احوال جانا جبکہ انہوں نے شہدا کے خاندانوں کی بہبود کیلئے تمام ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔