(24 نیوز) اختر آباد کے نواحی گاؤں 15 ون اے ایل میں مبینہ طور پر ایک 10 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم شہزاد کو تھانہ صدر کے اہلکار گرفتار کرنے پہنچے تو ملزم کے لواحقین کی جانب سے انہیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق اس موقع پر مبینہ طور پر کانسٹیبل علی حسنین کو یرغمال بنا لیا گیا۔ جس پر پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی۔
یہاں پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے پولیس کانسٹیل کو بازیاب کروا لیا اور سنگین دفعات کے تحت 15 نامزد اور 6 نامعلوم مزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ان ملزمان کی ترفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔