آئی ایم ایف سے معاہدہ میں تاخیر،پاکستان امریکا سے بات کرے گا

Mar 13, 2023 | 15:54:PM
حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر پر امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر پر امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی امریکی حکام سے آئی ایم ایف سے معاہدے پر بات کی ہے اور اب وزیرخزانہ اسحاق ڈارامریکی سفیر سے معاہدے پر بات کریں گے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ امریکا سے بات چیت کے بعد رواں ہفتے کے دوران معاہدے کا امکان ہے، آج بھی آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات ہوں گے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف شرائط منواکر دوبارہ اسٹاف لیول معاہدے میں بلاوجہ تاخیر کر رہا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات کا آج دوبارہ آغاز ہوگا ،وزارت خزانہ شرائط پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی،اسٹیٹ بینک کی عملدرآمد سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی،مقامی بینکوں سے حکومتی قرضوں سے متعلق شرائط سے آگاہ کیا جائے گا،پاور سیکٹر کے مسائل پر بھی بریفنگ دی جائے گی،بجلی صارفین پر اضافی سرچارج لگانے سے متعلق بھی بریف کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرچکا ہے اور کئی محاصل میں اضافہ کیا ہے۔