سرکاری و نجی تعلیمی اداروں سے متعلق اہم خبر

Mar 13, 2022 | 13:27:PM
سرکاری و نجی سکولوں میں نیا تعلیمی سال
کیپشن: سرکاری و نجی سکولز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نجی اور سرکاری سکولوں کے تعلیمی سیشن 23،2022 سے متعلق اہم اعلان کردیا جبکہ باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق  پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےپرائیویٹ سکولوں میں تعلیمی سیشن 23،2022 کا اعلان کیا، 11 مارچ 2022 سے نجی سکولوں میں تعلیمی سیشن شروع ہوچکا ہے، صوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے بھی سرکاری اور نجی سکولوں میں تعلیمی سیشن کے حوالے سے ٹویٹ کیاتھا۔

پرائیویٹ سکول میں تعلیمی سیشن 23،2022 مارچ اور سرکاری سکولوں میں یکم اگست سے شروع ہوگا۔یہ فرق داخلے کے اہداف کے لیے مسائل پیدا کرے گا۔
 واضح رہے کہ لاہور کے پرائیوٹ سکولوں کو بھی مئی میں پیپرز اور یکم اگست سے نیاء تعلیمی سیشن شروع کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔تمام ایجوکیشن اتھارٹیز محکمہ کی جانب سے جاری احکامات پر عملدرآمد کروانے کی پابند ہوں گی۔

مزیدپڑھیں: سکولوں میں داخلے کب شروع ہونگے؟محکمہ تعلیم نے اعلان کردیا