(ویب ڈیسک)جہانیاں میں 7 سالہ سکول کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہانیاں میں سکول کے چوکیدار جمیل نے ایک زیر تعلیم سات سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ۔بتایا جاتا ہے کہ چوکیدار جمیل احمد بچی کے ساتھ کمرے میں فحش حرکات کررہا تھا، پرنسپل نے بچی کی چیخوں کی آواز سن کر پولیس کو فون کیا۔
واضح رہے ایس ایچ او حسنین مرزا نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر بچی کو بازیاب کروایا لیا اور چوکیدار جمیل کو گرفتار کر کے اُس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم سیاسی میدان میں متحرک۔آج دورہ حافظ آباد