لیگی رہنما جاوید لطیف کا متنازعہ بیان،تحریک انصاف کا کل احتجاج کا اعلان

Mar 13, 2021 | 21:21:PM
لیگی رہنما جاوید لطیف کا متنازعہ بیان،تحریک انصاف کا کل احتجاج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے ایم این اے میاں جاوید لطیف کے متنازعہ بیان پر تحریک انصاف نے کل احتجاج کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنان صوبائی وزیر میاں خالد محمود کی قیادت میں پریس کلب کے باہر احتجاج کرینگے،صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات نے شہریوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی اپیل کردی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چودھری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ایک گیس چور ایم این اے نے “پاکستان نہ کھپے”کا نعرہ لگاکر ملک دشمنی کا ثبوت دیا جس پر محب وطن پاکستانی کل شام4بجے پریس کلب شیخوپورہ کے باہر شدید احتجاج کریں گے تمام پاکستانیوں سے شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔


دوسری جانب جاوید لطیف کے بیان پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ جاوید لطیف نے پاکستان کے خلاف بات کی، یہ لوگ اقتدار کے بھوکے ہیں، اقتدار کیلئے یہ کسی حد تک جا سکتے ہیں۔ 
گورنرسندھ نے کہاکہ پاکستان کیلئے غلط بات برداشت نہیں کرسکتے ہیں،وطن ہے تو ہم بھی ہیں،پاکستان میں غداروں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ 

واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہا تھا کہ اگر خدا ناخواستہ مریم نواز شریف کو کچھ ہوا تو ہم پیپلز پارٹی کی طرح پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے۔
 میاں جاوید لطیف نے کہا کہ یہ پاکستان کے مستقبل کا مسئلہ ہے اور ایک لیڈر کی زندگی کا ایشو ہے ،میں قبل اَز وقت کہہ رہا ہوں کہ جب بی بی بے نظیر بھٹو کو جب ان خطرات کا اندازہ ہوا تھا تو ا±نہوں نے نام لئے تھے اور پھر اس کے بعد وہ حادثہ ہو گیا تھا ،مگر ا±س وقت ا±ن کے ورثا نے کہا کہ "پاکستان کھپے"اگر خدا ناخواستہ مریم نواز شریف کو کچھ ہوا تو ہم پیپلز پارٹی کی طرح پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس میں ملوث ہوئے پاکستانی قوم ان کو کٹہرے میں لائے گی اور یہ بڑا حادثہ ہو جائےگا ،مشرقی پاکستان والا ری پلے مت کیا جائے اور پاکستان پر رحم کیا جائے۔