سینیٹ: سکیورٹی کیمروں کے انچارج کو کتنے روز قبل تعینات کیا گیا ، چونکا دینے والا انکشاف

Mar 13, 2021 | 11:08:AM
سینیٹ: سکیورٹی کیمروں کے انچارج کو کتنے روز قبل تعینات کیا گیا ، چونکا دینے والا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینٹ میں خفیہ کیمروں  کے  معاملے پر نیا پنڈورا باکس کھل گیا ہے۔سینٹ سکیورٹی انچارج وجاہت افضل کی مشکوک تعیناتی  پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ذرائع کےمطابق سکیورٹی انچارج کوچیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے الیکشن سے ایک روز قبل 11 مارچ کو بغیراشتہار کے رُول نمبر 17 کے تحت تعینات کیا گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق خفیہ کیمروں کی تنصیب کے معاملے پر وجاہت افضل کو ایک سال کیلئے سارجنٹ ایٹ آرمز تعینات کیا گیا ہے، انہیں بغیر اشتہار کے رول 17 کے تحت تعینات کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وجاہت افضل کی تعیناتی 9 مارچ سے کی گئی، انہیں سینیٹ سیکرٹریٹ میں گریڈ 18 میں تعینات کیا گیا۔سیکشن افسر ظہور احمد نے وجاہت افضل کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا ۔

واضح رہے کہ پولنگ بوتھ پر خفیہ کیمرے نصب ہونے پر اپوزیشن نے احتجاج ریکارڈ کرایا تو پریزائیڈنگ آفیسر مظفر شاہ کی  ہدایت پر پولنگ بوتھ دوبارہ تیار کر دیا گیا ۔ مظفر شاہ نے کیمروں کی تحقیقات کے لئے سیکرٹری سینٹ کو حکم دیا ۔ تحقیقاتی رپورٹ نئے آنے والے چیئرمین سینیٹ کے سامنے رکھی جائے گی۔