حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس، صندل خٹک جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

Jun 13, 2023 | 16:18:PM
ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کیس میں عدالت نے ملزمہ، ٹک ٹاکر صندل خٹک کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کیس میں عدالت نے ملزمہ، ٹک ٹاکر صندل خٹک کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ٹک ٹاکرصندل خٹک کے خلاف ٹک ٹاکر حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے کی۔ اس دوران ٹک ٹاکر صندل خٹک کو ریمانڈ کے لیے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

دورانِ سماعت ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت سے صندل خٹک کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

تفتیشی افسر کا عدالت سے صندل خٹک کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شریک ملزمہ عائشہ ناز کو شامل تفتیش کرنا ہے اور مزید تفصیلات لینی ہیں۔ سماعت کے دوران صندل خٹک کے وکیل کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی گئی۔

مزید پڑھیں:  فلم فنانس فنڈ پر ہیلتھ انشورنس، فنکاروں کا مریم اورنگزیب  سے اظہار تشکر

صندل خٹک کے وکیل، وکیل صفائی کا عدالت میں کہنا تھا کہ صندل خٹک کا موبائل پہلے ہی تفتیشی افسر کی تحویل میں ہے۔

بعد ازاں عدالت نے تفتیشی افسر کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ٹک ٹاکر صندل خٹک کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔