سیف سٹیز کیمروں کی بحالی کیلئے ہواوے کمپنی کا اہم اقدام

Jun 13, 2023 | 10:02:AM
 سیف سٹیز کے غیر فعال کیمروں کی بحالی کے لئے ہواوے کمپنی نے اہم اقدام کیلئے ذمہ داری اٹھائی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی صاحب) سیف سٹیز کے غیر فعال کیمروں کی بحالی کے لئے ہواوے کمپنی نے اہم اقدام کیلئے ذمہ داری اٹھائی ہے۔

ہواوے کمپنی کا سامان بذریعہ کارگو شپ 21جون کو پاکستان پہنچے گا۔ سامان پہنچتے ہی فوری طور پر کیمروں کی بحالی کا کام شروع ہو جائے گا۔آئی جی پنجاب عثمان انور سے چینی کمپنی کے عہدیداران کی اہم ملاقات ہوئی۔ چینی کمپنی 14اگست تک سیف سٹیز کے 2ہزار کیمرے ٹھیک کرے گی۔

آئی جی پنجاب کے مطابق مزید 500 کیمروں کو بھی دیگر ذرائع سے ٹھیک کرایا جا رہا ہے۔ کیمروں کے فعال ہونے سے سکیورٹی مانیٹرنگ کا عمل مزید موثر ہوگا۔ 14 اگست تک 6 ہزار 500 کیمرے مکمل فعال ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں غیر معمولی کمی   

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی کی ورکنگ میں سافٹ وئیر کے تمام مسائل کو حل کر لیا گیا ہے۔ چہرہ شناخت کا سسٹم بھی دوبارہ فعال ہو چکا ہے۔  جدید سسٹم سے اشتہاریوں، مطلوب مجرمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹیز اتھارٹی کامران خان، چینی و نجی کمپنیوں کے نمائندوں اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔