عید الضحی کی آمد لمپی سکن وائرس کا جانوروں پر حملہ،درجنوں جانور ہلاک

Jun 13, 2022 | 13:20:PM

(ویب ڈیسک ) بڑی عید سے قبل لمپی سکن وائرس نامی بیماری جانوروں کیلئے بڑا خطرہ بن گئی ہے۔ لمپی اسکن کے حملے سے درجنوں جانور ہلاک جبکہ سینکڑوں متاثرہوگئے ہیں۔ لمپی سکن وائرس نامی بیماری نے چولستانی اور میدانی علاقوں میں جانوروں پر حملہ کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے مختلف علاقوں میں درجنوں گائیں اور دیگر جانور ہلاک اور سینکڑوں متاثر ہوئے ہیں۔ اس وائرس کے حملے سے جانور تیزی سے متاثر ہورہے ہیں جس سے عید قرباں کیلئے جانوروں کی تعداد میں کمی پیدا ہورہی ہے اور جانور مہنگے ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ رحیم یارخان میں بروقت ویکسین نہ لگنے سے لمپی سکن وائرس ایک سے دوسرے جانور میں تیزی سے منتقل ہو رہی ہے لیکن ویکسین لگانے والی محکمہ لائیو  سٹاک کی ٹیمیں بھی کہیں نظر نہیں آرہی ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وائرس سے بچا کیلئے سندھ اور پنجاب کی سرحد پر جانوروں کی سندھ سے پنجاب میں داخلے اور نقل و حمل پر پاپندی عائد کر رکھی ہے جبکہ لمپی سکین کا شکار جانوروں کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان موسی رضا نے بتایا کہ لمپی سکین کی روک تھام کیلئے سندھ پنجاب سرحد پر چیک پوسٹ قائم کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں