لانگ مارچ ۔ توڑ پھوڑ کا کیس.پی ٹی آئی  رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 20 جون تک توسیع

Jun 13, 2022 | 11:24:AM
لانگ مارچ ۔ توڑ پھوڑ کا کیس.پی ٹی آئی  رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 20 جون تک توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز ) سیشن کورٹ میں لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ،  جج نے پراسیکیوٹر سے پوچھا کہ  کیا مقدمات کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے ، پراسیکیوٹر نے جواب  دیا کہ ابھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی ،  جج نے استفسار کیا کہ کتنے لوگ ہیں جو ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوئے ، پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ بہت سارے بیان ہیں لیکن بہت سے لوگ شامل تفتیش نہیں ہوئی ۔

 تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ  میں لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی ،پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ  ہمارے رہنما تھانے گئے مگر وہاں سے جواب ملا کہ صاحب موجود نہیں ہیں ۔ جج نے  بابر اعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کرتے ہیں کہ تھانہ وائز  درخواست ضمانتوں پر بحث رکھ لیتے ہیں ۔

 وکیل بابر عوان نے کہا کہ  جس طرح چل رہا ہے اسی طرح جانے دیں ، ہم آپ کو مایوس نہیں کریں گے  ، سب ملزم پیش ہوں گے ، آپ تمام ملزمان کو شامل تفتیش کرالیں اور ان کی حاضری بھی لگوا لیں ،عدالت نے پراسیکیوٹر کو کمرہ عدالت میں ہی سب کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت دیدی ، جج نے ریمارکس دیے کہ یہ شکایت کر رہے ہیں کہ تھانوں میں جاتے ہیں مگر تفتیشی نہیں ملتا  ۔

یہ بھی پڑھیںبلدیاتی انتخابات ۔تحریک انصاف کا بڑی جماعت کیساتھ اتحاد ۔سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان

 دوران سماعت شیریں مزاری نے کہا کہ میں کچھ کہنا چاہتی ہوں ، میں شامل تفتیش ہو چکی ہوں اور آج ہی میرے وکیل بحث کرینگے ۔ جج نے کہا کہ ہم نے منگل کی تاریخ رکھ لی ہے ، اسی  دن بحث کر لیں گے ۔شیریں مزاری نے استدعا کی مجھے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے  ۔شیریں مزاری ، زرتاج گل اور عمران اسماعیل نے آئندہ سماعت پر  حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی ،جج نے وکیل بابر اعوان کو ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر بحث کیلئے صرف دو وکیل ہی پیش ہوں ۔

بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی ضمانت  میں  20 جون تک توسیع کردی۔