پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی جانب سے دستکار میلے کا انعقاد  

Jul 13, 2023 | 15:45:PM
فلیٹیز ہوٹل میں پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے زیر اہتمام ایک روزہ دستکار میلے کا انعقاد کیا گیا۔ پنجاب بھر سے آئے ہوئے دستکاروں اور مصوروں نے اپنے ہاتھوں کا جادو دکھایا۔ خوبصورت اشیاء بنا کر شرکا کے دل موہ لئے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) فلیٹیز ہوٹل میں پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے زیر اہتمام ایک روزہ دستکار میلے کا انعقاد کیا گیا۔ پنجاب بھر سے آئے ہوئے دستکاروں اور مصوروں نے اپنے ہاتھوں کا جادو دکھایا۔ خوبصورت اشیاء بنا کر شرکا کے دل موہ لئے۔ 

میلے  میں صوبائی وزیر عامر میر، بیرسٹر سید اظفر، علی ناصر، کنور دلشاد، ایرنی قونصل جنرل، ترکیہ کے قونصل جنرل نے شرکت کی۔ احسان بھٹہ، فیصل فرید، جاوید اختر، فرحان عزیز خواجہ ، عاصم جاوید سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔

 تقریب سے خطاب میں بیرسٹر سید اظفر علی ناصر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان کے دستکاری فن کو لانے کی ضرورت ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا تھا کہ دستکار میلے کا مقصد فنکاروں کی حوصلہ افزائی و فن کو اجاگر کرنا ہے۔ دستکاری کو عالمی سطح پر فروغ دے کر پاکستان بڑازرمبادلہ کما سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: قیدیوں کو ویڈیو کال کی سہولت مل گئی

شائقین کا دستکاری میلے میں شرکت کرنے والوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے میلے پورے ملک میں منعقد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہنر مند افراد کی پذیرائی ہو سکے۔

دستکار میلے میں پنجاب کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ہنر مند افراد نے شرکت کی اور اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔