شاہ محمود قریشی کے بیٹے اور بیٹی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنےکیخلاف درخواستیں خارج 

Jan 13, 2024 | 22:21:PM
شاہ محمود قریشی کے بیٹے اور بیٹی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنےکیخلاف درخواستیں خارج 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائی کورٹ میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے بیٹے اور بیٹی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنےکے خلاف درخواستیں خارج کر دی گئیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن اپلیٹ ٹربیونل کے فیصلوں کے خلاف درخواستوں پر صبح اتوار کو بھی سماعت ہو گی، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ صبح 10 بجے کے بعد سماعت شروع کرے گا، 3 رکنی بینچ میں جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا پلان بی بھی ناکام، چیئرمین تحریک انصاف نظریاتی نے بڑا الزام عائد کر دیا

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے لاہور اورمیانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلوں  کے خلاف  سماعت بھی کل ہو گی، وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی، صدر پی ٹی آئی پرویزالہی، فواد چودھری اور صنم جاوید کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا، پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر سمیت دیگر کی درخواستوں پر محفوظ کیے گئے فیصلے بھی سنائے جائیں گے۔