طورخم سرحد پر افغان ڈرائیورز کیلئے پاسپورٹ شرط پر عمل درآمد کا آغاز

Jan 13, 2024 | 12:42:PM
طورخم سرحد پر افغان ڈرائیورز کیلئے پاسپورٹ شرط پر عمل درآمد کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)طورخم سرحد پر کارگو گاڑیوں کے افغان ڈرائیورز کے لیے پاسپورٹ شرط پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا۔

کسٹم حکام کے مطابق پاسپورٹ نہ رکھنے والے ڈرائیورز کو پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ افغانستان سے پاکستان آنے والی سینکڑوں کارگو گاڑیاں پھنس گئی ہیں، افغان حکام نے بھی جواب میں پاکستانی کارگو گاڑیوں کو افغانستان داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

کسٹم حکام نے کہا ہے کہ طورخم سرحدی گزرگاہ پر دونوں جانب تجارتی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں، کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے پاسپورٹ ویزا کی شرط پہلے سے عائد تھی۔

یہ بھی پڑھیں:غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

دوسری جانب افغان سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ افغان ڈرائیورز کو پاسپورٹ ویزا کی شرط سے استثنیٰ دیا جائے۔