وفاقی حکومت کا آئمہ کرام،خطیبوں کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ

Jan 13, 2021 | 19:19:PM
وفاقی حکومت کا آئمہ کرام،خطیبوں کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی حکومت کا آئمہ کرام اور خطیبوں سے متعلق بڑا فیصلہ،ماہانہ اعزازیہ دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق آئمہ کرام اور خطیبوں کو ماہانہ دس ہزار روپے دینے کی تجویز زیر غو ر ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی تجویز کو حتمی منظوری ، کام کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔ذرائع کے مطا بق پنجاب،خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے آئمہ کرام اور خطیبوں کو اعزازیہ ملے گا،وزارت مذہبی امور جلد اس سے متعلق سروے کرے گی۔ اعزازیہ کےلئے اہلیت، مالیاتی تخمینہ سمیت دیگر امور پر حتمی تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔  کے پی کے، اسلا م آ با د،پنجا ب  کے بعد بلوچستان کے آئمہ کرام اور خطیبوں کو بھی اعزازیہ ملے گا۔