صوابی میں صحت انصاف کارڈ پلس کا افتتاح 

Jan 13, 2021 | 18:09:PM
صوابی میں صحت انصاف کارڈ پلس کا افتتاح 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر اعلی کے پی کے ،سپیکر قومی اسمبلی اور وزیر صحت نے صوابی میں صحت انصاف کارڈ پلس کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے صوابی میں صحت کارڈ پلس کا منصوبہ شروع کردیا۔وزیراعلیٰ کے پی کےنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کا نام استعمال کرنے والے لوگوں نے اس صوبے کے لئے کیا؟پچھلے دور حکومتوں میں انہوں نے صرف اپنی جیبوں کے لئے کام کیا۔
وزیراعلیٰ  نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور اسفندیار خان کو بھی صحت انصاف کارڈ پلس مبارک ہوں۔امیر مقام کو صحت انصاف کارڈ کے دو کارڈ فراہم کئے جائینگے۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا خیبر پختونخواہ کے عوام کے لئے صحت انصاف کارڈ پلس ایک تحفہ ہے۔پاکستانی قوم کرونا وائرس سے بچنے کے لئے حفاظتی اور اختیاطی تدابیر اپنائیں۔تحریک انصاف کی حکومت میں خیبر پختونخواہ کی تمام بڑے مسائل حل کرینگے۔تحریک انصاف کی حکومت میں صوابی کے لئے میگا پراجیکٹ شروع کئے۔شناختی کارڈ کے ذریعے خاندان کے آٹھ افراد کو دس لاکھ روپے سالانہ تک علاج کے لیے مہیا کیا جائے گا۔ پورے خیبر پختونخواہ کے عوام کو یہ سہولت مہیا کیا جائے گا۔
وزیر تعلیم شہرام خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحت انصاف کارڈ پلس خیبر پختواہ کے باقی اضلاع کے لیے 31 جنوری سے کارآمد ہوگا۔اس پروگرام پر سالانہ 20 ارب روپے خرچ ہوگا۔