جواد احمد نے انقلابی گاناکسانا ریلیز کر دیا

Jan 13, 2021 | 00:31:AM
جواد احمد نے انقلابی گاناکسانا ریلیز کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گلوکار وسیاستدان جواد احمد نے بھارت سمیت دنیا بھر کے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے انقلابی گانا ریکارڈ کیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق بھارتی کسان گزشتہ کئی ماہ سے ذرعی اصلاحات کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ بھارتی کسانوں کے احتجاج کو دنیا بھر سے حمایت حاصل ہورہی ہے۔ جب کہ بہت سے بالی ووڈ اداکاروں نے بھی کسانوں کے حق میں بات کی ہے اور بی جے پی حکومت سے کسانوں کے مطالبات ماننے پر زور دیا ہے۔جہاں بھارتی کسانوں کو بہت سی مشہور شخصیات کی سپورٹ مل رہی ہے۔ وہیں گلوکار جواد احمد نے بھی گانا ریلیز کرکے دنیا بھر کے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔
جواد احمد کے 3 منٹ دورانئے کے گانے کا ٹائٹل ”کسانا“ ہے۔ کسانا پنجابی میں کسان کو کہاجاتا ہے۔ اس سے قبل جواد احمد نے ٹوئٹر پر کہا تھا وزیراعظم، صدر، جنرل، جج اور پولیس آفیسرز یہ سب وہ کھاتے ہیں جو آپ بوتے ہیں۔ یہ سب بھوک سے مرجائیں اگر آپ بوئیں اور کاٹے نہیں۔ یہ سب خادم ہیں اور آپ فراہم کنندہ ہیں۔جواد احمد نے اپنی ٹوئٹ میں کہیں بھی خصوصی طور پر بھارتی کسانوں کا ذکر نہیں کیا بلکہ انہوں نے دنیا بھر کے کسانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔