پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،سیمنٹ، سٹیل کے حصص کی مالیت بڑھ گئی

Jan 13, 2021 | 00:24:AM
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،سیمنٹ، سٹیل کے حصص کی مالیت بڑھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایک روزہ مندی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 316.62 پوائنٹس بڑھ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندی کے بعد زبردست تیزی نے انٹری ڈالی ہے۔ بہتر معاشی حوالے کے باعث ٹریڈنگ کے دوران سرمایہ کار بھرپور انداز میں دلچسپی لے رہے ہیں۔کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، صبح دس بجے تک انڈیکس میں 188.23 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 45793.65 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تھا۔ تیزی کا تسلسل آگے جا کر مزید دیکھنے کو ملا۔ پونے ایک بجے کے قریب انڈیکس میں 225.52 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس کی 46 ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہو گئی تھی۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔کاروبار کا اختتام 316.62 پوائنٹس کی تیزی پر ہوا اور انڈیکس 45922.04 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.69 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 50 کروڑ 66 لاکھ 98 ہزار 986 شیئرز کا لین دین ہوا۔ تیزی کے باعث حصص کی مالیت 45 ارب روپے سے زائد بڑھ گئی۔تجزیہ کاروں کے مطابق تعمیراتی سرگرمیاں بڑھنے کے باعث سٹاک مارکیٹ میں سیمنٹ، سٹیل اور دیگرشعبوں کے حصص کی مالیت بڑھ رہی ہے۔