حکومت کے مجموعی قرضے نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے

Feb 13, 2024 | 18:15:PM
حکومت کے مجموعی قرضے نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) پاکستان کے مقامی و بیرونی قرضے مقامی کرنسی میں 65 ہزار ارب روپے اور ڈالر میں 131 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان کے مقامی قرضے ایک سال میں 7 ہزار ارب روپے اضافے کے بعد 23 ہزار 8 سو 29 ارب سے بڑھ کر 30 ہزار 8 سو 89 ارب روپے ہوگئے ہیں، عبوری حکومت نے 7 ماہ میں مقامی مارکیٹ سے 4 ہزار 8 سو 68 ارب روپے قرض لے کر ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بیرونی قرضے جون 2023ء سے دسمبر 2023ء تک 570 ارب اضافے سے 22 ہزار 6 سو ارب روپے ہوگئے ہیں، پاکستان کے بیرونی قرضے ایک سال میں17 ہزار 8 سو 79 ارب سے بڑھ کر 22 ہزار 6 سو ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔

پاکستان کے مجموعی قرضوں کا حجم ایک سال میں 51 ہزار ارب روپے سے بڑھ کر 65 ہزار 1 سو 88 ارب روپے ہوگیا ہے، دسمبر 2022ء سے دسمبر 2023ء تک ملکی مجموعی قرضوں میں 14 ہزار 1 سو 30 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مقامی و بیرونی قرضے 7 ماہ میں 4 ہزار 3 سو 48 ارب اضافے سے 60 ہزار 8 سو 40 ارب سے بڑھ کر 65 ہزار 1 سو 88 ارب روپے ہوگئے ہیں۔