اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام،ڈالر مہنگا ہو گیا

Feb 13, 2024 | 10:54:AM
 اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام،ڈالر مہنگا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ تھم گیا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی شدید مندی کا رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہونے سے 279 روپے 40 پیسے کا ہو گیا،گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 279 روپے ، 33 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام،100 انڈیکس 161 پوانٹس کے اضافے سے بند ہوا،100 انڈیکس 61 ہزار 226 کی سطح پر بند ہوا،کاروبار کے دوران 14 ارب روپے مالیت کے 42 کروڑ سے زائد کا کاروبار ہوا۔

خیال رہے کہ الیکشن کے بعد سے اب تک 100 انڈیکس میں 4 ہزار پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے۔ گزشتہ کاروباری روز کا اختتام 1878 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ہوا جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 61 ہزار 65 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تھا۔