ریاض: شہری کے اغواءاور قتل میں ملوث دو خواتین سمیت 5 افراد کو سزائے موت

Feb 13, 2024 | 10:42:AM
ریاض: شہری کے اغواءاور قتل میں ملوث دو خواتین سمیت 5 افراد کو سزائے موت
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب میں شہری کو اغواء اور قتل کرنے کے جرم میں دو خواتین سمیت  پانچ افراد کو سزائے موت دے دی گئی۔

ترجمان سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اتوار کو ریاض میں ایک شہری کےاغوا،  تشدد  اور  ہلاکت میں ملوث 5 افراد کو سزائے موت دی گئی ہے،سزائے موت پانے والوں میں دو خواتین اور تین سعودی شہری شامل ہیں۔
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا کہ مشعل بن علی بن محمد البی، ابراہیم بن عبداللہ بن علی بن سید المساوی، سلطان بن محمد بن غرامہ الاسمری، عبیر بنت علی بن ظافر آل محمد العمری اور بیان بنت حافظ بن علی صدیق (یہ تمام سعودی شہری ہیں)، نے خالد بن دلاک بن محمد حامظی (سعودی) کو اغوا کے بعد تشدد کیا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ گرفتاری کے بعد ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے دھوکے سے خالد بن دلاک کو ایک جگہ بلایا  اسلحے کے زور پرایک مکان میں لے جاکر باندھ دیا، اسے نشہ آور اشیا دینے کے بعد بجلی کے جھٹکے دیے اور اس پر تشدد کیا جس کے بعد  ویران جگہ پر پھینک دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت: کسانوں کا ایک بار پھر مودی کیخلاف احتجاج

ترجمان سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ملزمان کو تلاش کرکے عدالت میں جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی جبکہ ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم صادر کیا جس پر اتوار کو ریاض میں عمل درآمد کرایا گیا۔