سینٹ انتخابات،امید ہے  آئین کے مطابق فیصلہ ہو گا: مراد علی شاہ

Feb 13, 2021 | 14:28:PM
  سینٹ انتخابات،امید ہے  آئین کے مطابق فیصلہ ہو گا: مراد علی شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سینٹ انتخابات  کے حوالے سے کہا کہ امید ہے اعلیٰ عدالت آئین کے مطابق  اس پرفیصلہ کرے گی۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ آئین کے تحت انتخابات سیکریٹ بیلٹ سے ہوں گے، سینٹ کا الیکشن سیکریٹ بیلٹ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے سینیٹرز کو منتخب کرالے گی، پارلیمنٹیرینز پر پیسوں کا الزام لگانا غلط ہے۔ ارکان کی مرضی ہوتی ہے کہ کہاں ووٹ ڈالیں، ایم کیو ایم کے سابق وزیر نے بھی الزام لگائے ہیں، سینٹ انتخابات میں ووٹ نہ دینے پر پابندی نہیں ہے، کسی کو بھی ووٹ دیا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بوکھلاہٹ میں کام کرتے ہیں، ان کے وفاقی وزیر نے فلور پر کہا تھاکہ گندم کہاں گئی، گندم کا الزام بھی سندھ پر ڈال دیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گندم ہم اکتوبر میں ریلیز کرتے ہیں، گندم سمگل کرا کر بحران پیدا کیا گیا۔