لانگ مارچ آخری چانس ہے،نااہل کونہ نکالاتوسستی اشیاخواب بن جائیں گی،مریم نواز

Feb 13, 2021 | 12:56:PM
لانگ مارچ آخری چانس ہے،نااہل کونہ نکالاتوسستی اشیاخواب بن جائیں گی،مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کہتے ہیں خفیہ ووٹنگ ہوئی تواپوزیشن ہی روئے گی،سینیٹ میں ایک سیٹ بھی نہ ملے جھوٹے کی ساتھ بات نہیں کریں گے،اب سیٹوں،قانون سازی پرنہیں لانگ مارچ میں جاکربات ہوگی،26مارچ کو لانگ مارچ کےلئے نکلیں گے،لانگ مارچ آخری چانس ہے،نااہل کونہ نکالاتوسستی اشیاخواب بن جائیں گی۔
ڈسکہ میں جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ ڈسکہ میں شیر آنہیں رہا شیر آگیا ہے،یہ ایک الیکشن نہیں جنگ ہے، خواجہ آصف کو نوازشریف سے وفاداری کی سزا مل رہی ہے،خواجہ آصف نے تکلیف برداشت کی لیکن نوازشریف کا ساتھ نہیں چھوڑا،خواجہ آصف نے کہا مرجاوَں گا نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا،پورا پاکستان کہہ رہا ہے کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔
نائب صدر ن لیگ نے کہاکہ نوازشریف نے عوام کے حق کیلئے آواز اٹھائی،نوازشریف عوام سے خود پوچھتے تھے کہ مہنگائی تو نہیں ہے،عمران خان کہتے ہیں عوام بھوکے مرجائیں تو میں کیا کروں، نوازشریف نے دن رات محنت کرکے بجلی کے کارخانے بنائے،تاریخ میں پہلی بار پنجاب اپنے حق کیلئے کھڑا ہوگیا ہے، مہنگی ایل این جی سے کچن کا خرچہ چلانے والوں کی جیبیں بھری گئیں، مہنگائی پر ان کے وزرا کہتے ہیں اپنے خرچے کم کریں۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہاکہ ایک کروڑنوکریاں دینے کاجھوٹاوعدہ کیاگیا،بتایا جائے ایک کروڑ نوکریوں میں سے کتنی نوکریاں دی گئیں، 50لاکھ گھروں میں سے کسی کو ایک کمرہ بھی نہیں ملا، بتایا جائے کیا ڈسکہ میں ایک بھی نئی سڑک بنی؟،پی ٹی آئی نے 6سال میں ایک بی آرٹی بنائی جو چلتی کم اور جلتی زیادہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے پورے پاکستان روزگار اور روٹی چھین لی، نوازشریف نے بجلی کے کارخانے لگا کر لوڈشیڈنگ ختم کی، نواز شریف نے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا تھا، نوازشریف اور شہبازشریف کے بعد پنجاب لاوارث ہوگیا، پورے پاکستان سے روزگار، روٹی چھین لی گئی،پنجاب سے شہبازشریف چھین لیا گیا،غریبوں کے پاس بجلی کے بل دینے کے پیسے نہیں۔
مریم نواز کا کہناتھا کہ ویڈیوبنانے،ریلیزکرنے اورپیسے دینے والے بھی خودہیں،70کروڑ میں سینیٹ کی ایک،ایک سیٹ کاسودا ہورہاہے،کہتے ہیں اپوزیشن شوآف ہینڈمیں ساتھ نہیں دے رہی،اب تمہارے ایم پی ایزکھسک رہے ہیں توشوآف ہینڈیادآگیا،شوآف ہینڈپراپوزیشن تمہاراساتھ نہیں دےگی۔

قبل ازین لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی  نائب مریم نواز  کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو توڑنے کی تاریخی کوشش ہوئی مگر نہیں ٹوٹی ، وفاداریاں تبدیل کرانے کیلئے فون کرائے جاتے ہیں، ویڈیو بنانیوالے، پیسے لینے اور دینے والے یہ خود ہیں،بندہ تابعدار کیساتھ بیٹھ کر قانون سازی نہیں ہوسکتی۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ  مناسب ٹائمنگ پر ویڈیو ریلیز کی گئی، حکمرانوں کی اصلیت عوام کے سامنے آگئی، ایک نالائق کو بچانے کیلئے ہر حربہ استعمال ہو رہا ہے۔پی ڈی ایم خفیہ رائے شماری کو سپورٹ نہیں کرتی، خفیہ بیلٹ میں صرف پیسہ نہیں چلتا، وفاداری تبدیل کرنے کیلئے فون کرائے جاتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ  نواز شریف کا نظریہ لوگوں نے دل سے اپنایا، آپ جماعت کو توڑ سکتے ہیں لیکن نظریے کو نہیں،  انصاف کے دہرے نظام کیخلاف آواز اٹھا رہے ہیں، گلی گلی محلے محلے، آٹا اور بجلی چور کی آوازیں لگ رہی ہیں، الیکشن اصلاحات ضرور کریں گے، پی ڈی ایم بھی یہی چاہتی ہے۔ لیکن بندہ تابعدار کے ساتھ بیٹھ کر اصلاحات نہیں کرسکتے۔

لیگی نائب صدر نے مزید کہا جہاں جہاں عوام کی طاقت ہوگی وہاں (ن) لیگ کو شکست دینا ناممکن ہے، پارٹی کو توڑنے کی تاریخی کوشش ہوئی لیکن (ن) لیگ نہیں ٹوٹی۔عوام کا فیصلہ جعلی حکومت کیخلاف اور شیر کے حق میں ہوگا۔