پنجاب پولیس کی الیکشن 2024کےحوالے سے سکیورٹی کی تیاریاں

Dec 13, 2023 | 11:32:AM
پنجاب پولیس کی الیکشن 2024کےحوالے سے سکیورٹی کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پنجاب پولیس نے عام انتخابات 2024 سے متعلقہ سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدیا،پنجاب پولیس نے سیکیورٹی پلان اور نفری کے حوالے سے باضابطہ ازسرنوترتیب دے کرمحکمہ داخلہ کو بھجوا دیا۔

سکیورٹی پلان کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں 2لاکھ65ہزار کی فورس درکار ہے،جبکہ پنجاب پولیس 1لاکھ 40ہزار کی نفری فراہم کرے گی،حکام کے مطابق  بقیہ 1لاکھ 25ہزار میں رینجرز فوج اور رضاکار شامل ہونگے،قبل ازیں پولیس نے 1لاکھ 5ہزار کی نفری فراہمی سے آگاہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پولنگ سٹیشنز کو4کیٹگریز اےپلس ،اے،بی اور سی میں تقسیم کیا گیا ،اےپلس کیٹگری میں 6ہزار956 اے کٹیگری کے پولنگ سٹیشنز ہونگے،کیٹگری بی میں 15ہزار155 اور سی کیٹگری میں 25ہزار351پولنگ سٹیشنز ہونگے،ہر حلقے میں ہنگامی صورتحال سےنمٹنے کے لیے 300ملازمین کی نفری بیک اپ پر رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگردی کی نئی لہر،الیکشن میں تاخیر کا خطرہ؟

حکام کا کہنا ہے کہ  آئی جی آفس میں سکیورٹی مانیٹرنگ کیلئے مرکزی مانیٹرنگ و کنٹرول روم قائم کیا جائیگا،سکیورٹی پلان و نفری ڈیمانڈ پر ازسر نو پلاننگ کرکےمحکمہ داخلہ کوآگاہ کردیا گیا۔