روپیہ تگڑا: ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی، ہفتہ وار پورٹ جاری

Aug 13, 2022 | 16:24:PM
ڈالر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی، جس کے مطابق 3 کاروباری دنوں میں ڈالر 8 روپے 55 پیسے سستا ہوگیا
کیپشن: ڈالر اور روپیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈالر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی، جس کے مطابق 3 کاروباری دنوں میں ڈالر 8 روپے 55 پیسے سستا ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کی تعطیلات کے باعث صرف تین دن کاروبار ہوا، رواں ہفتے روپے نے جان پکڑ لی اور 3 اعشاریہ 81 فیصد تگڑا ہوگیا۔ ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 8 روپے 55 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 9 روپے سستا ہوا۔ اسی طرح 9 کاروباری دنوں میں ڈالر 24 روپے 45 پیسے سستا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھی قیمت 2.6 فیصد تک گرگئی۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جمعے کو برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 2.16 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت 97.44 ڈالر پر آگئی۔

اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 2.48 ڈالر یعنی 2.6 فیصد کمی کے بعد 91.68 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

 واضح رہے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔