شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کا معاملہ: حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

Aug 13, 2022 | 12:53:PM
حکومت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حکومت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی جانب سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:فارن فنڈنگ کیس: عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی جانب سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلوں کے خلاف درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ماتحت عدالتوں کے فیصلے کالعدم قرار دے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ ماتحت عدالتوں کے فیصلے کالعدم قرار دے کر شہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

خیال رہے جوڈیشل مجسٹریٹ اور ایڈیشنل سیشن جج نے شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔