ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ملکی صورتحال کے حوالے سےضمنی انتخابات کی نئی تاریخوں کے تعین کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ۔
رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ضمنی الیکشن سمیت ملک میں سیلاب کی تازہ صورتحال پر غور اور اس کے حوالے سے مختلف امور بات چیت کی جائےگی۔
خیال رہے کہ ملک کے مختلف حلقوں میں 11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کردیئے گئے تھے،گزشتہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث سکیورٹی ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور سیلاب کے باعث نقل مکانی کی وجہ سے مقررہ تاریخوں پر ضمنی الیکشن ممکن نہیں، حالات کی بہتری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دستیابی پرضمنی انتخابات کی نئی تاریخوں کا اعلان اورمشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نیا سسٹم متعارف،اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والوں کیلئے اہم خبر آ گئی