پاکستان کیخلاف میچ سے قبل پہلی ترجیح والدہ سے ملنا ہے، جسپریت بمراہ 

Oct 12, 2023 | 21:18:PM
پاکستان کیخلاف میچ سے قبل پہلی ترجیح والدہ سے ملنا ہے، جسپریت بمراہ 
کیپشن: جسپریت بمراہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے بڑھ کر والدہ سے ملنے کےلئے بے تاب ہیں اور کہاہے کہ پاکستان کے خلاف میچ سے قبل پہلی ترجیح والدہ سے ملنا ہے، میں اپنی والدہ کو ملوں گا میرے لیے اولین چیز یہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے اور جسپریت بمراہ کا تعلق بھی احمد آباد سے ہے۔میچ سے متعلق جسپریت بمراہ نے کہاکہ پاکستان کے خلاف میچ سے قبل پہلی ترجیح والدہ سے ملنا ہے، میں اپنی والدہ کو ملوں گا میرے لیے اولین چیز یہی ہے۔جسپریت بمراہ نے کہا کہ والدہ سے ملنے کے بعد میری توجہ کسی اور چیز پر ہوگی، میں اپنی فیملی سے کچھ عرصے سے دور ہوں، میں گھر پر اپنی والدہ سے مل کر خوش ہوں گا۔بھارتی فاسٹ بولر نے کہا کہ میں نے احمد آباد میں پہلے کبھی ون ڈے نہیں کھیلا تاہم ٹیسٹ میچ کھیل چکا ہوں، ہفتے کو میچ کا ماحول بڑا شاندار ہو گا اور بڑی تعداد میں مداح آئیں گے، مجھے امید ہے کہ یہ میچ سب بہترین ہو گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ کی والدہ دلجیت بمراہ اسکول پرنسپل ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ کی عمر 5 سال سے بھی کم تھی جب ان کے والد فوت ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کے مداحوں کیلئے اچھی خبر، اہم پلیئر انجری سے مکمل صحتیاب