وزیراعظم چاہتے تھے جنرل فیض حمید کچھ ماہ عہدے پر رہیں،عامر ڈوگر

Oct 12, 2021 | 22:11:PM
عامر ڈوگر انکشافات
کیپشن: عامر ڈوگر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی عامر ڈوگر نے کہا کہ وزیراعظم چاہتے تھے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کچھ ماہ عہدے پر رہیں۔وزیراعظم افغان صورتحال کی وجہ سے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو عہدے پر برقرار  رکھنا چاہتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق عامر ڈوگر نے کہا کہ وزیراعظم نے کابینہ کو بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اچھے پیشہ ور سپاہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ حکومت تمام اداروں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کی باڈی لینگویج مثبت تھی اور وہ پراعتماد تھے۔وزیراعظم نے کابینہ کو بتایا کہ آرمی چیف کیساتھ مثالی تعلقات ہیں۔ان کا کہناتھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے تین سے پانچ نام آئیں گے۔ان تین سے پانچ ناموں میں سے وزیراعظم نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی منظوری دینگے۔وزیراعظم عمران  خان نے کابینہ کو بتایا کہ  میری کوئی انا نہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ملک کے چیف ایگزیکٹو اور عوام کے منتخب نمائندے ہیں۔وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ آرمی چیف اور اس کے آفس کی بھی ایک عزت  اور احترام ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:یورپی یونین کا افغانستان کیلئے بڑے پیکیج کا اعلان