کورونا کے علاج کیلئے مصنوعی اینٹی باڈیز تیار کر لی گئی

Oct 12, 2021 | 09:23:AM
کورونا وائرس، ڈاؤ یونیورسٹی ،پاکستان،امریکا،برطانیہ 
کیپشن: اینٹی باڈیز کی مارکیٹنگ کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا گیا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کا سلسلہ جاری،یورپین میڈیسن ایجنسی نے کورونا کے علاج کے لئے مصنوعی طور پر تیار  کر لی گئی،اینٹی باڈیز کی مارکیٹنگ کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا۔

مصنوعی تیار کردہ مونوکلونل اینٹی باڈیز بارہ سال سے زائد عمر کے افراد میں کورونا کے علاج کے لئے استعمال کی جارہی ہیں،پاکستان کی ڈاؤ یونیورسٹی نے بھی کورونا سے ٹھیک ہو جانے والے افراد کے خون سے مونوکلونل اینٹی باڈیز بنانا شروع کردی ہیں،امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا کے 20 ممالک مصنوعی طور پر مونوکلونل اینٹی باڈیز کے ہنگامی استعمال کی پہلے ہی منظوری دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا کیسز میں کمی۔۔شرح 1.62 فیصد رہی