سراج الحق کی قطر میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ سے ملاقات

Nov 12, 2023 | 16:04:PM
 امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قطر میں حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیئہ سے ملاقات کی جس میں جماعت اسلامی کے ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی سمیت حماس کی مرکزی قیادت بھی موجود تھی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قطر میں حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیئہ سے ملاقات کی جس میں جماعت اسلامی کے ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی سمیت حماس کی مرکزی قیادت بھی موجود تھی۔

قیصر شریف  نے بتایا کہ اسماعیل ھنئیہ نے غزہ کی موجودہ صورت حال پر مکمل بریفنگ دی اُن کا کہنا تھا کہ ہم جماعت اسلامی اور پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پوری پاکستان قوم اور امت مسلمہ ساتھ کھڑی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق چھ روزہ دورے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے۔ گذشتہ چھ روز میں انہوں نے ایران ، ترکیہ اور قطر کا دورہ کیا۔سراج الحق آج سیالکوٹ میں فلسطین کنونشن سے خطاب کریں گے۔

اُن کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد فلسطین کی صورتحال پر امت مسلمہ کا مشترکہ لائحہ عمل ہے۔سراج الحق کی تہران میں رہبر ایران کے مشیر برائے امور خارجہ آیت اللہ آغا قمی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں:  کوٹ ادو: ٹھویں تھل جیپ ریلی کے آخری روز نوبہاتے جوڑے کی انٹری

سراج الحق کی ترک پارلیمنٹ کے سپیکر نعمان قرتولموش سے ملاقات ہوئی غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سراج الحق نے غزہ کو بچانے کےلیے ترکیہ سمیت مسلم ممالک کی حکومتوں کے مشترکہ کردار پر زور دیا۔

سراج الحق نے استنبول میں فلسطین مارچ سے خطاب کیا۔ ‏اُنہوں نے عالمی اسلامی تحریکوں کے رہنماوں سے ملاقاتیں کیں۔