ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

Nov 12, 2023 | 11:20:AM
 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں دھندکا امکان ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عائمہ خان) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں دھندکا امکان ہے۔ 

شہر لاہور میں سرد ہواؤں کا راج برقرار رہنے سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت کم ہونے کے باعث خنکی میں اضافہ ہونے لگا۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ  سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فضائی آلودگی کے اعتبار سے پاکستان میں لاہور سرفہرست ہے جبکہ دنیا میں لاہورفضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 207ریکارڈ کی گئی۔ کینٹ290، فیز8ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح187ریکارڈ، ایچی سن کالج200 ، شاہراہ قائداعظم میں شرح207ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں موسم تبدیل ہونے لگا صبح سویرے ٹھنڈی ہواؤں کے باعث شہر کا موسم سرد ہونے لگا جبکہ شہر میں دن کے اوقات میں موسم آج بھی نسبتا گرم رہنے کا امکان ہے۔ 

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی مزار بی بی پاکدامن پر حاضری، فلسطینیوں کی سلامتی کیلئے دعا

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند کا امکان ہے، اسلام آباد ، مری ، گلیات ، خیبرپختونخوا ، کشمیر ، گلگت بلتستان ،سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مو سم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات کے وقت سیالکوٹ ، لاہور، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ، نارووال ، حافظ آباد ، سرگودھا، اوکاڑہ ، سا ہیوال، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان ، جیکب آباد،سکھر ، گھوٹگی ، لاڑکانہ ، کشمور اور گردوانوح میں دھند کا امکان ہے ۔