رانیل وکرما سنگھے بحران زدہ سری لنکا کے نئے وزیر اعظم منتخب

May 12, 2022 | 19:31:PM
سری لنکا وزیراعظم
کیپشن: سری لنکا کے نئے وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رانیل وکرما سنگھے نے بحران زدہ سری لنکا کے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق بدترین معاشی و سیاسی بحرانوں سے دوچار سری لنکا میں وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری بزرگ سیاستدان رانیل وکرم سنگھے کو تفویض کردی گئی ۔پانچ مرتبہ وزیراعظم رہنے والے 73 سالہ رانیل وکرم سنگھے نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کی وجہ سے کابینہ نے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا تھا جبکہ دو روز قبل سری لنکن وزیراعظم بھی اپنے عہدے مستعفی ہوگئے ۔سری لنکا بھر میں حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں ،کئی علاقوں میںپر تشدد مظاہرے بھی دیکھے جارہے ہیں ،مظاہرین سرکاری اور نجی املاک کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں ۔پرتشدد جھڑپوں کے باعث کئی افراد ہلاک اور درجنوں زخمی بھی ہو چکے۔
سری لنکا کے صدر نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ وہ اسی ہفتے ملک کے نئے وزیراعظم اور کابینہ کا اعلان کریں گے۔
رانیل وکرما سنگھے اس سے قبل 1993 سے 1994، 2001 سے 2004، 2015 سے 2018 اور 2018 سے 2019 تک سری لنکا کے وزیر اعظم رہے اور 1994 سے 2001 اور 2004 سے 2015 تک قائد حزب اختلاف رہ چکے ہیں۔پارٹی کے ایک عہدیدار کے مطابق رانیل وکرما سنگھے کا تقرر ملک میں استحکام لانے کی کوشش کیلئے کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یوکرین نے روس کے سرحدی علاقوں پرشیلنگ تیز کردی