چاند کی عمر 20 گھنٹے 40 منٹ ہو تب ہی دیکھا جاسکتا ہے، محکمہ موسمیات

May 12, 2021 | 21:28:PM
چاند کی عمر 20 گھنٹے 40 منٹ ہو تب ہی دیکھا جاسکتا ہے، محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی عمر 20 گھنٹے 40 منٹ ہو تب ہی دیکھا جاسکتا ہے۔پاکستان کے کسی بھی علاقے میں چاند کی عمر 20 گھنٹے 40 منٹ نہیں ہے۔
دوسری جانب عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں جاری ہے، ملک بھر سے شواہد کی بنیاد پر شوال کے چاند کی رویت سے متعلق اعلان ہوگا۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کررہے ہیں۔ ڈی جی ریسرچ وزارت مذہبی امور سید مشاہد حسین خا لد اور ڈائریکٹر حافظ عبد القدوس بھی شریک ہیں۔ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں ہورہے ہیں۔
مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ جہاں کہیں سے بھی شہادت موصول ہو گی اس کو ضرور دیکھا جائے گا، فی الحال پورے ملک سے اب تک کہیں سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کل عید۔۔یا نہیں۔۔جا نیے