بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی 100 بیڈ کا کورونا ہسپتال بنوائیں گی

May 12, 2021 | 10:06:AM
بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی 100 بیڈ کا کورونا ہسپتال بنوائیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  بالی ووڈ  فلم انڈسٹری کی اداکارہ ہما قریشی کورونا وبا کے وقت بھارتی عوام کی مدد کے لئے آگے آئی ہیں اور وہ  دارالحکومت دہلی میں 100 بیڈ کا کووڈ ہسپتال بنوانے جا رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وبا سے پورے بھارت  میں تباہی مچی ہوئی ہے، اس مشکل وقت میں بالی وڈ اور ٹی وی انڈسٹری کے فنکاروں کی مدد کے لئے آگے آ رہے ہیں ،ہما قریشی نے بھی عوام کی مدد کا بیڑا اٹھایا ہے۔ہماقریشی این جی او  گلوبل چائلڈ رائٹس آرگنائیزیشن ’سیو دی چلڈرن‘ کے ساتھ مل کر دہلی میں  کووڈ میڈیکل ہسپتال بنوائیں گی۔اس ادارے کے ساتھ ہما دہلی میں ایک عارضی ہسپتال بنانے میں سرگرم ہیں۔اس عارضی اسپتال میں 100 بیڈز اور ایک آکسیجن پلانٹ ہوگا۔اس پروجیکٹ میں گھر پر علاج کروانے کووڈ-19 مریضوں کے لئے میڈیکل کٹ بھی دیئے  جائیں گے، اس میں ڈاکٹر کا کنسلٹیشن اور سائیکو سوشل تھراپسٹ شامل ہے، جس سے مریض پوری طرح صحتیاب ہو سکے۔

View this post on Instagram

A post shared by Huma S Qureshi (@iamhumaq)

اداکارہ ہما قریشی نے ایک ویڈیو شیئر کرکے عوام سے ڈونیٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ویڈیو میں ہما نے کہا ہے کہ آپ سبھی کی طرح اس وبا کی دوسری لہر سے میں بھی تکلیف میں ہوں اور خوفزدہ ہوں۔اب یہ ایک دوسرے کی مدد کرنے کا وقت ہے۔میں نے ’سیو دی چلڈرن‘ سے ہاتھ ملایا ہے۔جیسا کہ آپ سبھی کو معلوم ہے کہ دہلی میں میڈیکل سسٹم کے اوپر بہت بوجھ ہے، ہمارے دارالحکومت کو مدد کی ضرورت ہے۔میں اور میرا خاندان مدد  کر چکا ہے لیکن ہمیں آپ کی ضرورت ہے۔ہر تعاون ایک زندگی بچائے گا اور کوئی ڈونیشن چھوٹی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور فلسطین   صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں،  امریکا