پی آئی اے اور ملائیشیا ایئرلائنز کے مابین کوڈ شیئرنگ معاہدہ طے پا گیا

Mar 12, 2023 | 22:07:PM
پی آئی اے اور ملائیشیا ایئرلائنز کے مابین کوڈ شیئرنگ معاہدہ طے پا گیا
کیپشن: پی آئی اے طیارہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز اور ملائیشیا ایئرلائنز کے مابین 11 بین الاقوامی سیکٹرزکیلئے کوڈ شیئرنگ معاہدہ ہوگیا ہے جس کے تحت 11 بین الاقوامی سیکٹرز کو پاکستان کی قومی ایئر لائن کے فضائی آپریشن میں شامل کرلیا گیا ہے۔
کوڈ شیئرنگ پارٹنر شپ کے تحت پی آئی اے کے مسافر کوالالمپور کے راستے ان شہروں تک سفر کرسکیں گے، معاہدے کے تحت شامل کئے گئے نئے سیکٹرز میں سڈنی، پرتھ، میلبورن، ایڈیلیڈ، آکلینڈ، سنگاپور، بنکاک اور پھوکٹ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے مسافر کوڈ شیئرنگ کے تحت منیلا، جکارتہ اور ہوچی من کے لئے بھی سفر کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈکردیا