یوسف رضاگیلانی جیت چکے ہیں،7 ووٹ درست کاسٹ ہوئے، بلاول بھٹو زرداری

Mar 12, 2021 | 20:33:PM
یوسف رضاگیلانی جیت چکے ہیں،7 ووٹ درست کاسٹ ہوئے، بلاول بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پی ڈی ایم نے قومی اسمبلی اورسینیٹ میں حکومت کوشکست دی، 7ووٹ قانون کے مطابق اوردرست کاسٹ ہوئے۔
بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کاالیکشن عوام کی آنکھوں کے سامنے چوری کیاگیا،قومی اسمبلی اور سینیٹ بھی عمران خان کے ساتھ نہیں پی ڈی ایم کےساتھ ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ یوسف رضاگیلانی جیتنے کے باوجود اپنی کرسی پر نہیں ہیں،جب ووٹرکی نیت ظاہر ہوچکی توووٹ ہوچکا ہے، سات ووٹ ناجائزطریقے سے مسترد کیے گئے، یہ سات ووٹ شامل کریں تویوسف رضاگیلانی جیت چکے ہیں،ووٹرزکاارادہ ظاہرہوچکاہے لیکن انہوں نے ناجائزطریقے سے ووٹ مسترد کیے۔انہوں نے کہاکہ مریم نوازودیگرپی ڈی ایم قیادت سے مشاورت کے بعدعدالت جانےکافیصلہ کیاہے،ہمیں امیدہے عدالت سے انصاف ملے گااور ہائیکورٹ ہمارے حق میں فیصلہ دےگی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ الیکشن کوچوری کیا گیا، سنجرانی کی جیت عارضی ہے،عدالت سے انصاف پرمبنی فیصلہ آیاتووہ پی ڈی ایم اورگیلانی کے حق میں ہوگا،جمہوری اداروں میں کہیں کچھ کمزوریاں تو ہوں گی۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں جمہوریت پسندبہت مایوس ہیں،ہم انصاف،جمہوریت اورپارلیمانی اقدار کیلئے جدوجہد کریں گے،جمہوری اقدارکا مذاق نہ بنے اس لیے ہم عدالت جارہے ہیں،یہ کوئی تنظیم سازی نہیں تھی، ہم جمہوری جدوجہد کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ طلال چودھری کی طرح میں 2018 سے جدوجہدنہیں کررہا،میں تین نسلوں سے جمہوری جدوجہد کررہاہوں،پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں پراعتمادہیں کہ ہم نیوٹرلیٹی حاصل کرکے رہیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ طلال صاحب یہ کوئی تنظیم سازی نہیں یہ جمہوری جدوجہدہے،پی ڈی ایم میں شامل ہرپارٹی کے ممبر نے اپنی پارٹی کاساتھ دیا،یہ یوسف رضاگیلانی کی نہیں پی ڈی ایم کے اتحاداورعوام کی جیت ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ عدالت سے انصاف ہو گا، عدالت کا فیصلہ قانون اور سچ کے مطابق ہو گا، پیپلزپارٹی کاموقف واضح ہے ہم نے کوئی میدان خالی نہیں چھوڑنا۔