ٹیکسی کا سفر ہمیشہ محفوظ نہیں ہوتا، ایک ڈرائیور نے مجھے دو سال ہراساں کیا، جمائما

Mar 12, 2021 | 14:40:PM
 ٹیکسی کا سفر ہمیشہ محفوظ نہیں ہوتا، ایک ڈرائیور نے مجھے دو سال ہراساں کیا، جمائما
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے ایک خاتون جرنلسٹ کے ٹویٹ کئے گئے پیغام کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 2 سال تک ایک آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے ہراساں کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ٹویٹر پر برطانوی صحافی جوجو موئس نے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں حتمی طور پر یہ نہیں کہہ سکتی کی کوئی بھی مرد یہ واقعی سمجھ سکتا ہے کہ ہم (عورتیں) کس طرح اتنی کم عمری سے ہی اپنے خوف کو دبا کر رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  میں نے 14 سال کی عمر سے اپنی چابیوں کو انگلیوں میں رکھا۔ میں ابتک جوتوں پر سے ہی کپڑے پہنتی ہوں کیونکہ میرے ذہن میں ہوتا ہے کہ مجھے بھاگنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔خاتون صحافی جوجو موئس کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے جمائما گولڈسمتھ نے کہا کہ جی ہاں !کتنے خوش قسمت لوگ ہیں جو پیدل چلنے کے خوف سے اوبر اور کیب کے اخراجات کو برداشت کرنے کے قابل ہوتے ہیں لیکن ٹیکسی کا سفر ہمیشہ محفوظ نہیں ہوتا۔انہوں نے مزید لکھا کہ آپ نے کتنی مرتبہ مرد ڈرائیور کی جانب سے خوف محسوس کیا؟ میرے پاس ایک ٹیکسی ڈرائیور تھا جس نے مجھے 2 سال تک ہراساں کیا۔ وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ نے ایک اور ٹویٹ میں اوبر  انتظامیہ سے خاتون ڈرائیور رکھنے کا مطالبہ بھی کیا۔