گرمی کے ستائے عوام کو  محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

Jun 12, 2022 | 10:56:AM
 گرمی کے ستائے عوام کو  محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی
کیپشن: آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک بھر میں گرمی کا زور عروج پر اس کیساتھ ساتھ گرمی کے ستائے عوام کو  محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی،آج  پنجاب کے مختلف علاقوں اور خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں بعد از دوپہر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے اس کے علاوہ سندھ میں دادو، لاڑکانہ، سکھر اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی توقع ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی  بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں رات کے اوقات میں پھوار پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیںعامر لیاقت کی ’’وصیت‘‘ سامنے آگئی