کارکردگی اطمینان بخش نہ ہونے پر  بیت المال بورڈ کے ارکان فارغ 

Jul 12, 2023 | 12:09:PM
کارکردگی اطمینان بخش نہ ہونے پر  بیت المال بورڈ کے ارکان فارغ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دور میں تعینات بیت المال بورڈ ممبران کو فارغ کردیا،اتحادی حکومت نے بیت المال کا نیا بورڈ تشکیل دیکر نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری سے پرانے بورڈ ممبران فارغ کرکےنیا بورڈ بنایا گیا ہے،بیت المال بورڈ میں6نان آفیشل ممبران تعینات کردیئے گئے،اسلام آباد سے بیرسٹر ظفر اللہ خان،بلوچستان سے میر چینگز جمالی ممبر مقرر کئے گئے ہیں،سندھ سے مسرت رفیق،خیبر پختونخوا سے محمد ہمایوں بورڈ ممبر تعینات ہو گئے اس کے علاوہ  پنجاب سے فوزیہ حبیب،آزار کشمیرسے پرویزاشرف بیت المال بورڈ  کےممبر بن گئے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرانےبورڈ ممبران کوکارکردگی اطمینان بخش نہ ہونے پر فارغ کیا گیا ہے،پرانے بورڈ کےممبران کےتقررکو3سال سے زائد کا عرصہ بھی ہوچکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر  کی قیمت میں پھر کمی،انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آ گئی