کراچی کے لوگ مزید بارش کے لیے تیار ہو جائیں

Jul 12, 2022 | 12:07:PM
فائل فوٹو
کیپشن: کراچی کے لوگ مزید بارش کے لیے تیار ہو جائیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات نے آج شہر میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ  موسمیات کاکہنا ہے کہ 14 جولائی سے مون سون کا نیا سسٹم داخل ہوگا جس کے بعد 18 جولائی تک تیز بارشیں ہوسکتی  ہیں۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈسٹرکٹ کیماڑی میں سب سے زیادہ 231.75 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 203.3 ملی میٹر بارش ہوئی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈسٹرکٹ کورنگی میں 191 ملی میٹر، ڈسٹرکٹ ساؤتھ 132، ڈسٹرکٹ سینٹرل 129.8، ڈسٹرکٹ ملیر 98 اور ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 53.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔