سمارٹ لاک ڈاﺅن کے سوا کوئی چارہ نہیں۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب نےخبردار کردیا

Jul 12, 2021 | 21:06:PM
سمارٹ لاک ڈاﺅن کے سوا کوئی چارہ نہیں۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب نےخبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے حوالے سے کہنا تھا کہ شہریوں کی بے احتیاطی اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے کورونا کی چوتھی لہر دروازے پر دستک دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جو سنگین خطرے کی علامت ہے۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہورہا جس سے کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں ۔
 وزیر اعلیٰ نے شہریوں کو خبردار کیا کہ کورونا سے بچاو کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں اور ویکسی نیشن ضرور کروائیں اگر شہریوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو بڑھتے کیسز کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاون کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پابندیوں سے بچنے کے لئے شہریوں کو احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے،شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ماسک کا استعمال کریں اورسماجی فاصلے برقرار رکھیں۔ 
علاوہ ازیں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے خطرے کے پیش نظر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے الرٹ جاری کر دیا،ڈی جی ایچ ایس آفس اور سی ای اوز ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دیں جبکہ کیسز بڑھنے کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاون کا عندیہ دے دیا، سیکرٹری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے کہاہے کہ اگر ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا توپر ہجوم جگہوں کو دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اساتذہ و ملازمین ہوشیار۔۔ محکمہ تعلیم نے بڑا فیصلہ کرلیا